بیٹا ہے یا بیٹی؟ کرینہ کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی

ہماری ویب  |  Feb 21, 2021

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان ایک مرتبہ پھر والدین بن گئے ہیں۔ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس پر کپور خاندان اور نواب خاندان میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

کرینہ اور سیف کی جانب سے تا حال بچے کے نام کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور صبح 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

2021 کی 21 تاریخ کو ہی کرینہ کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کو مداحوں کی جانب سے بڑا اتفاق کہا جا رہا ہے۔ 15 فروری سے لے کر اب تک ہر کسی کو کرینہ کی گُڈ نیوز کے حوالے سے بڑا انتظار تھا جو کہ آج تمام ہوا۔

کرینہ کپور 2016 میں تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد اب 2021 میں ایک مرتبہ پھر ماں بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر حمل سے متعلق متعدد ویڈیوز اور تصاویریں اپ لوڈ کی تھیں اور مداحوں کو اپنی طبیعت سمیت بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ سے متعلق بھی بتایا تھا ۔

کچھ روز کرینہ اپنے والد کی سالگرہ میں جاتے ہوئے جب اپنی رہائش گاہ سے نکلی تو ان کا بیٹا تیمور بھی ان کے ہمراہ تھا ، اور اپنی ماں سے یہ کہتے ہوئے سنائی دیا کہ ایک اور دن ہم اکیلے جا رہے ہیں، اب سے نیوبورن بےبی (نیا آنے والا بچہ) بھی ہمارے ساتھ جایا کرے گا۔جس پر کرینہ ہنس کر آگے بڑھتی ہیں ۔

دو ماہ قبل یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ کرینہ کو دوسری مرتبہ میں بیٹی کہ خواہش ہے تاکہ ان کی فیملی سیف علی خان کے ساتھ مکمل ہوسکے۔

اور اب ان کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش نے نواب آف پٹودی میں خوشیوں کی نئی لہر دوڑا دی۔ کرینہ اور سیف کے مداحوں اور قریبی دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

بچے کی پیدائش کے حوالے سے ساری پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں کیونکہ بتایا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ کرینہ کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوگی مگر آج صبح ان کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئئ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More