یہ تو ہمیشہ اپنے شوہر پر رعب جھاڑتی ہیں اور۔۔۔ شوبز کی 4 ایسی جوڑیاں جو ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظر آتے ہیں

ہماری ویب  |  Feb 20, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام اداکار ہی خبروں میں رہتے ہیں اور پھر اگر کوئی جوڑی ہو تو مداح ان پر خاص نظر رکھتے ہیں۔ پہلے یہ بہت کم دیکھنے میں آتا تھا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کا تعلق ڈرامہ یا فلم انڈسٹری سے ہو لیکن اب یہ بات بہت عام ہو چکی ہے۔ انڈسٹری میں اکثر ایسی جوڑیاں موجود ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہے۔

آج ہم آپ کو ان اداکار جوڑیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو اکثر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ

اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں، جہاں لوگ انہیں ان کے کام کی وجہ سے سراہتے ہیں وہیں غلطی پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایمن اور منیب نے احسن خان کے شو میں شرکت کی۔ ناظرین نے آن اسکرین دیکھا کہ جہاں دونوں ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کر رہے تھے وہیں ایمن کا رویہ مداحوں کو ٹھیک نہ لگا۔ کئی مداحوں نے ایمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہمیشہ اپنے شوہر پر رعب جھاڑتی ہیں اور ان میں بہت غرور ہے۔



نادیہ خان اور فیصل راؤ

کچھ ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی یہ جوڑی اکثر ہی سوشل میڈیا پر چھائی نظر آتی ہے۔ لوگ انہیں ایک ساتھ بے حد پسند کرتے ہیں۔ نادیہ اور فیصل کئی مارننگ شو میں نظر آئے اور دونوں کی کیمسٹری سے مداح خوب محظوظ ہوئے۔ یہ دونوں بھی کافی ہنسی مذاق کرتے اور زندگی کو انجوائے کرتے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر

اس جوڑی کا شمار شوبز کی سب سے مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے، لوگ انہیں پسند کرتے ہیں ساتھ نیک تمناؤں کا بھی دل کھول کر اظہار کرتے ہیں۔

حرا اور مانی

حرا اور مانی کی جوڑی بھی مداحوں کو بہت پسند ہے، ہنس مکھ حرا ہمیشہ ہی اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More