وہ اداکار جن کے بچے بھی اداکار ہیں ۔۔۔ دونوں جوانی اور بچپن میں کیسے نظر آتے تھے؟ دیکھیں چند پرانی تصاویر جن میں ان لوگوں کو پہچاننا مشکل ہے

ہماری ویب  |  Feb 20, 2021

شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے معروف اداکاروں میں بہت سے ایسے فنکار بھی ہیں جن کے بچے آج جوان ہوگئے ہیں اور انڈسٹری میں کامیابی کی منزلیں طے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والدین کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔

پہلے بڑے فنکار ٹی وی اسکرین کا حصہ ہوتے تھےاور اب ان کے بچے شوبز میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

آج ہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چند مقبول اداکار اور ان کے سپر اسٹار بچوں کی ماضی اور حال ہی کی تصاویر ان کے مداحوں کے سامنے پیش کرینگے جنہیں دیکھ کر وہ بہت لطف اندوز ہوں گے اور دیکھیں گے کہ والدین اور بچے بچپن اور جوانی میں کیسے نظر آتے تھے۔

* اسماء عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس

شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور ماں بیٹی اداکارائیں اسماء عباس اور زارا نور عباس کی اداکاری دیکھنے والوں کو بہت پسند آتی ہے۔ دونوں ماں بیٹی ڈرامہ سیریل زیبائش میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔ اسماء عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس کی پرانی اور آجکی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

* آصف رضا میر اور ان کے بیٹے احد رضا میر

آصف رضا میر کا خاندان تین نسلوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ پروقار شخصیت کے مالک آصف رضا میر 80 کی دہائی میں ٹی وی اسکرین پر راج کر چکے ہیں اور اب ان کے بیٹے احد رضا میر بھی ان کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔ نوجوان نسل کے مقبول اداکار احد رضا اپنے والد آصف رضا میر کی طرح فلموں میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ دونوں باپ بیٹوں میں ایک دوسرے کے لیے بہت محبت دیکھی گئی ہے اور اس بات کا اندازہ دونوں کی پرانی تصاویر دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی اداکار اپنی والدہ سے بھی بہت قریب ہیں اور ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

* رندھیر کپور اور ان کی بیٹیاں کرینہ اور کرشمہ

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین لیجنڈ اداکار رندھیر کپور اپنے فلمی کیرئیر میں چالیس سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں متعدد فلمیں بہت مشہور ہوئیں۔ بعد ازاں ان کی بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور انڈسٹری میں بھرپور نام کمایا۔ والد رندھیر اور ان کی بیٹوں کی کئی ماضی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہیں۔ ذیل میں تصاویر ملاحظہ کریں۔

* سری دیوی اور ان کی بیٹیاں

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی فلمی دنیا کی آئیکونک فنکارہ کہلاتی تھیں۔ بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ سری دیوی کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ماضی اور چند سال پہلے کی متعدد تصاویر انٹرنیٹ موجود ہیں۔ ماں اور دونوں بیٹیاں بچپن اور جوانی میں کیسے نظر آتے تھے دیکھیں نیچے دی گئی تصاویر میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More