انہوں نے اپنے لمبے بال کٹوا لیئے ۔۔۔ وہ پاکستانی اداکارائیں جو چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگتی ہیں

ہماری ویب  |  Feb 20, 2021

خواتین کی خوبصورتی ان کے بالوں سے ہوتی ہے چاہے وہ بال لمبے ہوں یا چھوٹے ہوں۔ آج کل چھوٹے بالوں کا فیشن بہت ان ہے اور ہماری اداکارائیں بھی چھوٹے بال کٹوا رہی ہیں اور ان کا یہ اسٹائل بھی بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔

علیزے شاہ:

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ جب انڈسٹری میں آئی تھیں تو ان کے بال لمبے اور گھنے تھے،انہوں نے اب باب کٹنگ کروا لی ہے اور ان کا یہ اسٹائل خوب جچ رہا ہے۔

اقراء عزیز:

اداکارہ اقراء عزیز نے بھی کچھ وقت اپنے بالوں کی کٹنگ کروائی تھی اور ان کا یہ اسٹائل صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے مداحوں کو بھی خوب پسند آیا تھا۔

ہانیہ عامر:

اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی 24 سالگرہ منائ ہے اور ان کا فوٹو شوٹ سب ہی کو اچھا لگا، ان کے چھوٹے بالوں کی لیئر کٹنگ بہت اچھی لگ رہی ہے۔

مدیحہ امام:

اداکارہ مدیحہ امام جنہوں نے ڈرامہ سیریل مقدر میں چھوٹے بالوں کے ساتھ کام کیا ہے، ان کی یہ کٹنگ ساتھی اداکاروں کو بھی خوب پسند آئی۔

نمرہ خان:

اداکارہ نمرہ خان کے چھوٹے بال بھی بہت اچھے اور چمکدار ہیں۔ پینٹ شرٹ کے ساتھ یہ بال ان پر خوب بھائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More