کیا کرینہ کپور کے گھر بچے کی پیدائش ہوگئی؟ بہن کرشمہ اور والدہ کی کرینہ کے گھر سے تصاویر وائرل ۔۔۔

ہماری ویب  |  Feb 20, 2021

کرینہ کپور جلد ہی اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں جس کا انتظار مداحوں کو بے صبری سے ہے کہ نواب خاندان کا اگلا وارث کون ہوگا، کیسا ہوگا؟ بیٹا ہوگا یا بیٹی ہوگی؟

اس حوالے سے کئی خبریں آ رہی ہیں، حال ہی میں کرینہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر مداحوں نے کمنٹ کیا کہ کرینہ اپنی باندرہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے ہسپتال کے لئے روانہ ہو رہی ہیں مگر اس وقت کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور اور والدہ ببیتا کپور کرینہ کے گھر پہنچی ہیں۔

بھارتی میڈیا اور کپور فیملی کے انسٹاگرام پوسٹس کے مطابق کرینہ کی ڈلیوری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے اور یہ ابھی اپنے گھر میں ہی موجود ہیں۔

کچھ روز قبل کرینہ کے والد کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں ان کی ڈلیوری کی تاریخ 15 فروری بتائی گئی تھی۔ اس وقت سے لر کر اب تک کرینہ کے مداح ان کے یہاں آنے والی خوشخبری کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک بھارتی بابا نے ان کے ہونے والے بچے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کی تھی کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More