لڑکیاں عموماً ایسے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں جو سب سے منفرد ہوں اور یہ بہت پیاری لگیں۔ مگر کچھ لڑکیوں کی ایسی عجیب وغریب خواہش بھی ہوتی ہے کہ جو ہم نے پہنا ہے وہ کوئی اور نہ پہنے بس ہم ہی اچھے لباس پہن لیں، جبکہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ کپڑے کا پرنٹ تو ایک ساتھ ہی چھپتا ہے۔ ہماری شوبز اداکارائیں بھی ایک جیسے لباس پہنتی ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے ان کے یہ لباس۔
یکسآں لباس پہننے والی اداکارائیں:
٭ سارہ خان، صنم جنگ اور عائزہ خان:
اداکارہ سارہ خان اور صنم جنگ سے ایک جیسا نیلی پٹیوں والا لباس زیب تن کیا ہے۔ یہ لباس سارہ نے رقصِ بسمل کے سیٹ پر پہنا تھا۔ عائزہ خان نے بھی ایسا ہی پٹیوں والا لباس پہنا ہوا ہے، لیکن ان کی پٹیوں کا رنگ کالا ہے۔
٭ علیزے شاہ اور حنا الطاف:
علیزے شاہ اور حنا الطاف نے بھی ایک جیسا لباس پہنا ہوا ہے، کالے رنگ کی شرٹ پر ملٹی کلرز کا لمبا اسکرٹ جو بہت حسین لگ رہا ہے۔
٭ منال خان اور عالیہ بھٹ:
پاکستانی اداکارہ منال خان اور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا یہ سبز رنگ کا جوڑا بھی بلکل یکساں ہے اور اس جوڑے کو پہننے پر مداحوں کی جانب سے منال خان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
٭ دپیکا اور ماہرہ خان:
بھارتی اداکارہ دپیکا اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لال رنگ کا ایک جیسا لباس پہنا ہوا ہے جس میں مداحوں کو ماہرہ خان کا یہ جوڑا خوب بھایا۔
٭ حرا مانی اور سارہ خان:
اداکارہ حرا مانی اور سارہ خآن نے بھی سفید فراق پہنا ہوا ہے جو ایک جیسا ہے بس حرا کے دوپٹے کا رنگ پیلا اور سارہ کے دوپٹے کا رنگ ہرا ہے۔