میں نے تو منت مان لی تھی کہ بیٹا ہو کیونکہ ۔۔۔ وہ اداکار ماں باپ جنہیں بڑی دعاؤں سے اولاد نصیب ہوئی

ہماری ویب  |  Feb 19, 2021

اولاد اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت جس کی خواہش ہر جوڑا کرتا ہے۔کسی کو اولاد وقت پر نصیب ہوتی ہے تو کسی کو کئی سالوں بعد بلکہ بہت دعاؤں کے بعد اولاد نصیب ہوتی ہے۔ یقیناً وہ شادی شدہ جوڑے جن کو کوئی سالوں بعد اولاد ملتی ہے وہ وقت ان کے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت وقت ہوتا ہوگا۔

اسی طرح شوبز کی دنیا میں بھی ایسے فنکار موجود ہیں جنہوں نے کئی سال اولاد کے دنیا میں آنے کا انتظار کیا ، دعائیں کیں ، منتیں مانگی اور خداوند تعالیٰ نے ان کی مراد کو پورا کیا۔

آج ہم شوبز سے وابستہ ان شخصیات کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے بڑی دعاؤں سے اولاد پائی۔

1- ریما خان

فلم اسٹار ریما خان کی شادی تقریباً چالیس برس کی عمر میں ہوئی اور ان کے بیٹے کی پیدائش اس وقت ہوئی جب ان کی عمر 43 برس تھی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2014 میں میں امید سے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چاہتی تھی کہ میری پہلی اولاد بیٹاہو اور اس کے لیے انہوں نے رب سے بہت دعائیں کیں، منتیں مانگی، جس نے جو وظیفہ بتایا وہ انہوں نے کیا ۔ پھر وہ وقت بھی آگیا جب اللہ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ ریما خان کے بیٹے کا نام ازلان ہے۔

2- کشمیرا شاہ

بھارتی اداکارہ کشمیرا شاہ جو انڈیا کے مشہور و معروف کامیڈی اسٹار کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ ہیں ، دونوں مشکل وقت گزار چکے ہیں جب وہ اولاد سے محروم تھے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ آپریشن کے کئی مراحل سے گزریں۔آج دونون اداکاروں کے ٢ جڑواں بچے ہیں۔ کشمیرا شاہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد زندگی بدل گئی ہے۔

3 - عدنان سمیع

سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کا شمار بھی ان معروف شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سال اولاد کا انتظار کیا۔ چونکہ اب وہ بھارتی شہریت رکھتے ہیں اور انہوں نے وہاں دووسری شادی کی۔ ایک پروگرام کے دوران ان کی دوسری اہلیہ رویا فریابی نے انکشاف کیا تھا کہ 8 سال تک بیٹی کے دنیا میں آنے کا عدنان اور رویا فریابی نے انتظار کیا۔ بلاآخر عدنان سمیع صاحب اولاد ہوئے۔ ان کی بیٹی کا نام مدینہ ہے جس کی عمر 3 برس ہے۔

4- رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ رانی مکھرجی جن کی شادی 30 سال کی برس میں شادی ہوئی۔ اداکارہ کے ہاں بھی 8 سال بعد ننھی بچی کی پیدائش ہوئی۔ لیکن آج تک رانی مکھرجی اپنی بیٹی کو میڈیا پر کم ہی لے کر آتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی بیٹی کا نام ادیرا چوپڑا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More