اداکارہ بنیں اور چھا گئیں! وہ کون سے 4 پاکستانی اداکار ہیں جن کی بیویوں کا تعلق شادی سے پہلے شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا؟َ

ہماری ویب  |  Feb 18, 2021

ہمارے ملک میں ناصرف پاکستانی اداکاروں کو پذیرائی حاصل ہوتی ہے بلکہ ان سے جڑے ہر رشتے کو بھی مداح بے پناہ پسند کرتے ہیں اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انہیں بھی ساتھ ساتھ ٹی وی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

تاہم پاکستان کے کچھ اداکار یا مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے شادی ایک ایسی لڑکی سے کی جس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا لیکن بعدازاں انہوں نے کسی نہ کسی طرح سے شوبز میں اپنی جگہ بنا لی۔

مانی اور حرا

اداکار مانی سے یقینا سب ہی واقف ہوں گے لیکن ان کی اہلیہ حرا نے مقبولیت میں اپنے شوہر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دونوں 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کے وقت حرا کا شوبز انڈسٹری سے دور دور تک کوئی تعلق نہ تھا لیکن بعدازاں انہوں نے میزبانی اور پھر اداکاری کا آغاز کیا۔ حرا نے شادی کے فورا بعد کام شروع نہیں کیا بلکہ ان کے گھر 2 بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس کے بعد حرا نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا۔

عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر

پاکستان کے نامور میزبان اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی سیدہ طوبیٰ عامر سے کی۔ طوبیٰ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ''بھڑاس'' سے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا ہے جبکہ لوگوں نے ان کا کام بہت پسند بھی کیا۔ تاہم اب ڈاکٹر عامر لیاقت بھی جلد ہی اداکاری کرتے دِکھائی دیں گے۔

ثمینہ ہمایوں اور ہمایوں سعید

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اگرچہ ٹی وی پر زیادہ نظر نہیں آتیں لیکن شوبز میں ہونے والے مختلف ایونٹس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ثمینہ ہمایوں پروڈیوسر بھی ہیں۔

ثناء فہد

پاکستان کے مایہ ناز میزبان فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثناء فہد بہت زیادہ پارٹیوں میں نظر نہیں آتیں، تاہم یہ اپنا بزنس چلاتی ہیں۔ ثناء فہد کا اپنا کیٹرنگ کا بزنس ہے جسے وہ Sana Fahad Catering Co کے نام سے چلاتی ہیں۔

٭ اس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More