یہ ان مشہور سیلیبریٹی کی بیٹی ہیں ۔۔۔ 3 ٹک ٹاک اسٹارز جو مقبول شخصیات کے بچے ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Feb 17, 2021

مشہور زمانہ ایپلیکیشن ٹِک ٹاک کو اگر ایک انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ بہت ہی کم وقت میں اس مقبول ایپلیکیشن نے ترقی حاصل کی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کئی لوگوں میں ٹک ٹاک کا بھوت سوار ہے اور وہ طرح طرح کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

نوجوان نسل جو شوبز میں آنے کا ارادہ رکھتی ہے وہ اپنی منفرد اداکاری کی ویڈیوز بنا کر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کام دینے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں ہم چند ایسے ٹِک ٹاکرز کی بات کر نے جارہے ہیں جو پاکستانی مشہور شخصیات کی اولادیں ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے ٹک ٹاکرز ہیں جو مشہور شخصیات کے بچے ہیں۔

*سُرخاب خلیل

نوجوان ٹک ٹاکر سرخاب خیل جارہانہ مزاج رکھنے والے معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کے سب سے چھوٹے بیٹے ہے۔ خلیل الرحمن کے بڑے بیٹے عابی بھی اداکار ہے۔ سرخاب خلیل نے بطور ٹک ٹاکر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ سرخاب کی اپنے والد خلیل الرحمن کے ساتھ یہ چند تصاویر ہیں۔

*ربیقہ خان

کیا آپ معروف ٹک ٹاکر ربیقہ خان کے والد کو جانتے ہیں؟ ٹک ٹاکر ربیقہ مشہور کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی ہیں۔ مزاح نگار کاشف خان پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مشہور ہیں۔ ربیقہ کی عمر صرف 19 سال ہے لیکن اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پہچان بنائی ہوئی ہے۔ اس وقت وہ میزبان و اداکار دانش تیمور کے گیم شو میں بطور گیم پلئیر کام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

*رومیساء خان

ٹک ٹاک اسٹار رومیساء خان کے والد پی ٹی وی کے دور کے معروف کامیڈین تنویر اختر خان ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مضحکہ خیز ویڈیوز بنا کر لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کرنے والی رومیساء خان کا شمار بھی مقبول ٹک ٹاکرز کی فہرست میں ہوتا ہے۔ ان کے والد تنویر اختر خان پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More