نادیہ خان کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے، پہلی ویڈیو کا سب سے زیادہ فائدہ نادیہ کو ہی ہو گا کیونکہ۔۔۔ فیصل راؤ کی دوسری اہلیہ نے نئی ویڈیو جاری کر دی

ہماری ویب  |  Feb 17, 2021

کچھ روز قبل نادیہ خان کے دوسرے شوہر فیصل راؤ کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ نادیہ خان فیصل کی تیسری اہلیہ ہیں جبکہ لبنیٰ کو طلاق غلط بیانی کے باعث دی گئی۔

ویڈیو لبنیٰ فاروق نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جبکہ اس کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں کی برسات کر دی۔ ویڈیو پر کچھ کمنٹس لبنیٰ کی حمایت میں تھے جبکہ کئی کمنٹس میں نادیہ خان کو سپورٹ کیا گیا اور لبنیٰ پر شدید تنقید کی۔

تاہم گزشتہ روز فیصل راؤ کی دوسری اہلیہ لبنیٰ فاروق نے ایک اور ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے تنقید کرنے والے صارفین کے سوالوں کے جوابات دیے۔

لبنیٰ سے سوال کیا گیا کہ ''کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ سب نادیہ خان کی شادی شدہ زندگی کو متاثر کرے گا؟''

انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا '' میری ویڈیو کا، جس میں انکشاف کیا گیا اس کا سب سے زیادہ فائدہ نادیہ کو ہی ہوگا کیونکہ اب فیصل صاحب ان کے سامنے ساری زندگی ہاتھ باندھ کر کھڑے رہیں گے''۔

لبنیٰ کا مزید کہنا تھا کہ '' پہلی دو بیویوں نے چونکہ فیصل راؤ کا وارن کر دیا ہے تو وہ چیزیں نادیہ کے ساتھ نہیں دوہرائی جائیں گی، اگر ہوئیں بھی تو وہ ذہنی طور پر تیار ہوں گی''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''نادیہ کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے، ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ اس سے زیادہ اچھا اور کیا کر سکتی ہے؟''

لبنیٰ فاروق نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر ضرور کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More