گزشتہ ہفتہ پاکستان کی کئی مشہور شخصیات کے گھر سالگرہ کا جشن منایا گیا۔ تاہم ماہِ فروری میں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہو سکا۔ سوشل میڈیا صارفین کو ہر روز ہی اپنے پسندیدہ اداکار یا مشہور شخصیت کے گھر کی کوئی تصویر یا ویڈیو نظر آتی جس میں وہ سالگرہ کا جشن منا رہے ہوتے۔
تاہم آج بھی ہم آپ کو ان مشہور شخصیات کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز دکھانے جا رہے ہیں جنہوں نے رواں ماہ یعنی فروری میں اپنی سالگرہ منائی۔
1) ہانیہ عامر
گزشتہ ہفتہ 12 فروری یعنی جمعہ کے روز معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی 24 ویں سالگرہ منائی۔ ہانیہ کی سالگرہ کافی دھوم دھام سے منائی گئی جس میں شوبز کے معروف اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ہانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں اقراء عزیز، یاسر حسین، وجاہت رؤف، فرحان سعید، عمران اشرف، علی انصاری، شہزاد شیخ، علی رحمان علی و دیگر شامل تھے۔ اداکارہ کی سالگرہ میں نئی نویلی دلہن مریم انصاری نے بھی اپنے شوہر اویس کے ساتھ شرکت کی جبکہ تصاویر میں پاکستانی بلے باز اور مریم انصاری کے دیور اعظم خان بھی شامل تھے۔
2) ہانش قریشی
اداکار فیصل قریشی کی بڑی صاحبزادی ہانش قریشی نے اپنی سالگرہ بھی گزشتہ ہفتہ کافی دھوم دھام سے منائی۔ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔
3) دانش تیمور
اداکار دانش تیمور اپنی سالگرہ آج یعنی بروز 16 فروری کو منا رہے ہیں۔ گزشتہ رات انہوں نے اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
4) شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی ارویٰ
شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی ارویٰ کی پہلی سالگرہ بھی گزشتہ ہفتہ منائی گئی جس کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔