ہر وقت بچوں کے ساتھ رہتے ہیں کیونکہ ۔۔۔ 4 اداکار جن کی بچوں میں جان بستی ہے

ہماری ویب  |  Feb 16, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں کی اپنے بچوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ جس طرح ہم اور آپ اپنا قیمتی وقت فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں بالکل ویسے ہی شوبز فنکار بھی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں۔اس کے علاوہ اداکار اپنے فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور بیرونی ممالک سیر و تفریح کرنے بھی جاتے ہیں اور وہاں جاکر مزے مزے کی سیلفیاں اور گروپ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

وہ پاکستانی فنکار جو اکثر اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں اور سیرو و تفریح کے لیے گھومنے پھرنے جاتے ہیں ان کے بارے میں جانیں گے اور تصاویر آپ کے ساتھ شئیر کریں گے۔

1- گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث بہت سے لوگ گھروں میں بند ہوکر رہ گئے تھے وہیں اداکاروں نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران گھروں پر وقت گزارا تھا۔ لیکن اب سال 2021 میں حالات بہتر ہوگئے ہیں اور زندگی معمول پر آگئی ہے۔ اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ گزشتہ روز اپنی ننھی پری ایمل کو چڑیا گھر کی سیر کرانے لے کر گئے تھے اور وہ سب انتہائی خوش نظر آرہے تھے۔

تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

2- شوبز کی معروف ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور اکثر ہی بچوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے اور سالگرہ مناتے نظر آتے ہیں۔ اور سب سے زبردست بات تو یہ کہ آج دانش تیمورکی سالگرہ کا دن ہے اور اس کا جشن انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ کیک کاٹ کر سیلیبریٹ کیا۔سالگرہ کا کیک کاٹتے وقت تمام فیملی میمبر بہت خوش دکھائی دے رہتے تھے۔

3- صنم جنگ مشہور پاکستانی اداکارہ اور شو کی میزبان ہیں۔ اداکارہ نے کامیاب کیرئیر بنانے کے بعد سال 2015 میں قاسم جعفری سے شادی کی تھی جو پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہے۔ دونوں کی ایک ساتھ ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے۔ صنم جنگ اکثر اپنی پیاری بیٹی اور شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی بھی اپنا قیمتی وقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ گفتگو کی دلکش ویڈیو شیئر کی، جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

شلپا شیٹھی نے اپنی بیٹی سمیشہ کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کی جانب سے خوبصورت انداز میں ماں کہنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے اپنی بیٹی سمیشہ کو پہلی سالگرہ کی مبارک دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More