دیا مرزا کی شادی کی رسومات کس مذہب کے مطابق ہوئیں، اور ان کے شوہر کون ہیں ؟

ہماری ویب  |  Feb 16, 2021

بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی شادی حال ہی میں ہوئی جس کا انتظار ان کے مداحوں کو بے صبری سے تھا۔ گذشتہ روز ان کی شادی ممبئی میں ان کی رہائش گاہ باندرہ میں انجام پائی جس کی تصاویر دیا نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

مگر مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ دیا مرزا خود مسلمان ہیں مگر ان کی شادی کس مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص سے ہوئی ہے کیونکہ تصاویر سے واضح ہو رہا ہے کہ شادی کا منڈپ سجا ہوا ہے اور تقریبات سے معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے کسی ہندو مذہب کی شادی ہو۔

دراصل بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا، ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے لال رنگ کی بنارسی ساڑھی پہنی ہے، مانگ ٹیکا اور سونے کا ہار اور سر پر لال دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا ہے۔

جبکہ ان کے شوہر ویبھو ریکھی نے سفید رنگ کی شیروانی اور ہلکے بادامی رنگ کی پگڑی پہن رکھی ہے۔ انہوں نے اپنی مہندی اور برائیڈل شاور کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ان کی شادی ہندو کی رسومات ہندو مذہب کے رواج کے مطابق ہوئی ہے۔

دیا مرزا کے شوہر

دیا مرزا کے شوہر صنعت کار ہیں یہ ایک بھارتی کمپنی Piramal Fund Management Pvt Ltd کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایک اور مشہور بھارتی بزنس امپائر firm Piramal-Capital and Housing Finance کے سابقہ صدر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More