ان کی پہلی بیوی تو کوئی اور تھی ۔۔۔ شادی شدہ مردوں سے شادی کرنے والی 5 اداکارائیں

ہماری ویب  |  Feb 15, 2021

شادی صرف دو لوگوں کا رشتہ نہیں یہ دو خاندانوں کےباہمی تعلق کا نام ہے جہاں سب ایک دوسرے کی کمی خامی اور مجبوریوں کو جانتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق سے رہتے ہیں۔ پھر چاہے شادی پہلی ہو یا دوسری۔

عموماً ہمارے معاشرے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ لڑکی کی جس سے شادی ہو وہ بھی غیر شادی شدہ ہو اور لڑکی بھی، مگر دراصل یہ وہ نظام ہے جس سے خاندان بنتے نہیں بلکہ مضطرب ہو جاتے ہیں۔ اور اس میں کوئی بُرائی بھی نہیں ہے کہ لڑکی کی جس سے شادی ہو وہ پہلے ایک یا دو شادیاں کر چکا ہو۔ اس میں کوئی حرض نہیں ہے۔ بلکل ایسی ہی ہماری اداکارائیں ہیں جنہوں نے پہلے سے شادی شدہ مردوں سے شادی کرکے معاشرے کو ایک اچھا پیغام دیا ہے۔

٭ نادیہ خان:

پاکستانی ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں فیصل سے شادی کی ہے جو کہ پہلے بھی دو شادیاں کر چکے تھے اور اب یہ دونوں اپنی زندگی میں خوش ہیں۔

٭شبانہ اعظمی:

مشہور و معروف بھارتی اداکارہ اور شاعرہ شبانہ اعظمی نے بھی پہلے سے شادی شدہ نغمہ نگار جاوید اختر سے شادی کی تھی اور یہ بھی بہت خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں۔

٭ صدف کنول:

اداکارہ صدف کنول نے بھی پہلے سے شادی شدہ اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی اور یہ بھی خوش ہیں۔

٭ کرینہ کپور:

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی جبکہ سیف علی خان پہلے سے شادی شدہ 2 جوان بچوں کے باپ تھے۔

٭ شلپا سیٹھی:

اداکارہ شلپا سیٹھی نے بھی پہلے سے شادی شدہ مرد سے شادی کی اور اب ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More