اداکارہ منال خان آئے روز سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز بناتی ہوئی نظر آتی ہیں اور حال ہی میں وہ ایک سالگرہ کی تقریب میں نظر آئیں۔
یہ سالگرہ ان کی ہونے والی دادی ساس کی ہے۔ جہاں اداکار احسن محسن اکرام کے گھر پر سالگرہ کی تمام تر تیاریاں کی گئی تھیں اور منال سب سے آخر میں احسن کے ساتھ اپنی دادی ساس کے لئے کچھ تحائف لے کر پہنچی۔
احسن کی دادی بھی منال کو خوب پسند کرتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن کی دادی منال کو تصویر کے لئے بلاتی ہیں، آؤ بیٹے منال یہاں تصویر کے لئے آؤ۔
ان دونوں کو آپس میں دیکھ کر یہ معلوم ہو رہا ہے کہ منال کے ساتھ ان کا ہونے والا سسرال کتنا خوش اور مطمئن ہے۔