ان کے ڈانس نے تو تہلکہ مچا دیا۔۔۔ سینئر اداکارائیں نوجوان اداکاروں کے ہمراہ شاندار رقص کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Feb 13, 2021

پاکستان کے مشہور و معروف اداکاروں کو اداکاری کرتے ہوئے تو اکثر ہی دیکھا جاتا ہے لیکن وہ رقص کرتے ہوئے بہت ہی کم نظر آتے ہیں۔ ہاں البتہ اگر کوئی بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہو تو اداکار اور اداکارائیں مذکورہ ایونٹ میں ڈانس پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب انٹرٹینمنٹ کی جانب سے 2 ایسی ویڈیوز دکھانے جا رہے ہیں جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ جائیں۔ جی ہاں ! حال ہی میں 2 ویڈیوز بہت وائرل ہوئیں جس میں پاکستان کی سینئیر اداکاراؤں کو گانے کی دھن پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز ڈرامہ سیریل قیامت کے سیٹ پر معروف اداکارہ صبا فیصل اور احسن خان کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جبکہ دوسرے اداکار ان کے رقص سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اور ہارون شاہد گٹار پر سیریل قیامت کا گانا بجا کر گلوکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو صبا فیصل کی جانب سے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں باصلاحیت اداکارہ حنا دلپزیر اور نوجوان اداکار شہروز سبزواری ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری نے چند شوبز ستاروں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا تھا جس میں یاسر حسین، اقرا عزیز ،قوی خان اور دیگر شامل تھے۔

ویڈیو کے دوران ستارے گلوکاری سن کر لطف اندوز ہو رہے تھے، لیکن وہیں حنا دلپزیر اور شہروز سبزواری کا رقص دیکھ وہاں بیٹھے اداکار بھی انجوائے کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More