پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شادی گزشتہ ماہ ائیر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ فیصل راؤ سے ہوئی۔ نادیہ خان نکاح کے بعد سے اب تک خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کچھ دن کے وقفے سے اپنے یوٹیوب چینل پر شوہر کے ساتھ ویڈیوز اپ لوڈ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ فیصل راؤ کی نادیہ خان کے ساتھ یہ تیسری شادی ہے۔ فیصل کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ فیصل سے متعلق کچھ حیران کن انکشاف کر رہی ہیں۔
لبنیٰ فاروق نے اپنی ویڈٰیو میں بتایا کہ ''فیصل نے مجھ سے ملاقات کے چند روز بعد ہی شادی کی پیشکش کر دی تھی۔ میں نے انہیں جب اپنی والدہ سے ملایا تو وہ فیصل کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئیں اور شادی کے لیے راضی ہو گئیں''۔
لبنیٰ کا کہنا تھا کہ ''اس وقت میں بحرین کے وزیراعظم کے گھر ملازمت کر رہی تھی، جبکہ فیصل کی نوکری دبئی میں تھی۔ میں سب کچھ چھوڑ کر فیصل سے شادی کرنے پر آمادہ ہو گئی، ہماری شادی 8 جون 2019 کو ہوئی۔''
فیصل ممتاز کی دوسری اہلیہ نے بتایا کہ ''دو دن بعد میرا نکاح تھا جب فیصل کی پہلی بیوی 'شمع' کا مجھے فون آیا، انہوں نے مجھے بہت ڈانٹا اور کہا کہ تم یہ کیا کرنے جا رہی ہو؟''
لبنیٰ کا کہنا تھا کہ ''اس وقت میں فیصل کی باتوں میں آگئی اور اس سے شادی کر لی، لیکن کچھ ہی عرصہ بعد ہمارے آپسی تعلقات خراب ہونے لگے''۔
لبنیٰ نے یہ بھی بتایا کہ ''فیصل چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑتے تھے، خود کو باتھ روم میں بند کر لیتے تھے اور پھر مجھے کہتے تھے کہ کسی نے ہم پر کالا جادو کر دیا ہے''۔
دونوں کے درمیان طلاق ستمبر 2020 میں ہوئی، جبکہ طلاق کے ایک ماہ بعد یعنی اکتوبر میں فیصل نے نادیہ سے منگنی کر لی۔
تاہم ویڈیو کے اختتام پر لبنیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فیصل مجھے میرا بیٹا اغواء کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
لبنیٰ فاروق کا مزید کیا کہنا تھا، ان ہی کی زبانی سنیئے۔
واضح رہے تاحال نادیہ خان یا ان کے شوہر کا اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔