یہ اداکار تو ایک دوسرے سے اتنا ملتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جاتا ہے ۔۔۔ شوبز کے وہ 5 اداکار بھائی بہن جو ایک دوسرے کے ہم شکل ہیں

ہماری ویب  |  Feb 12, 2021

کہتے ہیں کہ دنیا میں ایک جیسی شکل والے سات انسان پائے جاتے ہیں۔ اور جب آپ ہی کی شکل و صورت کا کوئی شخص آپ ہی کے شعبے سے وابستہ ہو تو ہر کوئی یہی کہتا ہے آپ دونوں بھائی یا بہن لگتی ہیں۔

اسی طرح شوبز انڈسٹریز میں بھی چند سیلیبریٹیز بھائی اور بہنیں موجود ہیں جو آپس میں ایک دوسرے سے بہت ملتے ہیں۔

انوپم کھیر اور راجو کھیر

بالی ووڈ انڈسٹری کا بڑا نام انوپم کھیر جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ 8 فلم فئیر اور 2 نیشنل ایوارڈز اپنے نام کرنے والے انوپم کھیر کے بھائی راجو کھیر بھی شوبز صنعت کا حصہ ہیں۔ انوپم کھیر اور راجو کھیر کو ایک ساتھ دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون انوپم کھیر ہے اور کون راجو کھیر۔ دونوں کی صورتیں نہایت ہی ملتی جلتی ہیں۔

سجل علی اور صبور علی

پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت بہنیں سجل علی اور صبور علی اپنی مثال آپ ہیں۔ دونوں شوبز شخصیات بہنیں ایک دوسرے سے بہت ملتی ہیں۔ دونوں بہن اداکارائیں ڈراموں کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

رونت رائے اور روہت رائے

بھارتی فلم انڈسٹری دسے تللق رکھنے والے مشہور اداکار اور رونت رائے جو ڈراموں میں اب بالکل دکھائی نہیں دیتے بلکہ فلموں میں قدم جما چکے ہیں۔ رونت رائے کے بھائی روہت رائے بھی شوبز سے وابستہ ہیں اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ رونت رائے اور روہت رائے مسکراتے ہوئے بالکل ایک دوسرے کے ہمشکل بھائی لگتے ہیں۔

یاسر حسین اور اسد صدیقی

پاکستانی ڈراموں کی دونوں مشہور شخصیات یاسر حسین اور اسد صدیقی جو حقیقتاً ایک دوسرے کے بھائی نہیں ہیں لیکن دونوں شوبز اسٹارز شکل و صورت سے ایک دم سگے بھائی لگتے ہیں۔

سائرہ یوسف اور علشبہ یوسف

پاکستان انڈسٹری کی دو معروف اداکار بہنیں سائرہ یوسف اور علشبہ یوسف بھی جڑواں بہنیں دکھائی دیتی ہیں۔ تصویر ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More