رواں ماہ 1 فروری کو بھارت کے معروف ترین کامیڈین و میزبان کپل شرما کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی انہیں بےحد خوشی ہے۔ بھارتی کامیڈین نے دوسرے بچے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا اور اپنے چاہنے والوں کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
کپل شرما نے بیٹے کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شئیر کی۔ کپل شرما کی اہلیہ کا نام گنی چتراتھ اور انہوں نے دسمبر 2018 گنی سے شادی کی۔
لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشی پر بالی ووڈ ستاروں نے ان کے ننھے بیٹے کو مہنگے ترین تحفے دیے جن کی حیرت انگیز قیمتیں سن کر کسی کو بھی یقین ہی نہ آئے۔
آیئے جانتے ہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے کس مشہور اداکار نے کپل شرما کے بیٹے کو مہنگے ترین تحفے پیش کیے۔
سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کپل شرما کے بیٹے کو پلاٹینم چین بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت 1 اعشاریہ 2 لاکھ ( پاکستانی 2 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے) ہے۔
نیہا ککڑ
بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور کپل شرما بہت اچھے اور قریبی دوست ہیں۔ کپل کے بیٹے کی پیدائش پر نیہا ککڑ نے سونے کا بریسلٹ تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی روپے 85 ہزار( پاکستانی ایک لاکھ 86 ہزار روپے) بتائی گئی ہے۔
اکشے کمار
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اکثر کپل شرما کے شو میں مہمان مدوع کیے جاتے ہیں اور دونوں شخصیات ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتی بھی ہیں۔ اداکار اکشے کمار نے کپل کے ننھے بیٹے کو ہلکے پھلکے بچوں کے کھلونے گفٹ میں دیے۔
کترینہ کیف
بھارتی فلموں کی جانی مانی اداکارہ کترینہ کیف نے معروف کامیڈین کپل کے بیٹے کو سونے کی چین بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت ایک لاکھ روپے( پاکستانی 2 لاکھ 19 ہزار روپے) ہے۔