شوبز انڈسٹری کو ایک ایسا شعبہ مانا جاتا ہے جہاں کوئی بھی انسان بغیر میک اپ کے نہیں ہوتا اور پھر ٹی وی اسکرین پر مناسبت سے ہر کوئی میک اپ کر کے جلوہ گر ہوتا ہے پھر چاہے وہ کوئی اداکار ہو یا اداکارہ۔
کچھ اداکاراؤں کو میک اپ کرنا اس قدر پسند ہوتا ہے کہ وہ بغیر میک اپ گھر سے باہر نکل ہی نہیں سکتیں، تاہم کچھ ایسی بھی ہیں جو صرف ایک مجبوری کے تحت میک اپ کرتی ہیں اور جیسے ہی انہیں موقع ملے فوراً اسے اتار دیتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو اکثر و بیشتر بغیر میک اپ کے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی دکھائی دیتی ہیں یا پبلک پلیسز میں بنا میک اپ کے دکھائی دیتی ہیں۔
1) اقراء عزیز
پاکستان کی نامور اداکارہ اقراء عزیز جو اب تک کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا چکی ہیں، ان کا شمار اسی فہرست میں ہوتا ہے۔ اقراء اب تک کئی بار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بغیر میک اپ والی سیلفی اپ لوڈ کر چکی ہیں جبکہ صارفین کے مطابق اداکارہ بغیر میک اپ کے بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔
2) عالیہ بھٹ
بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ عالیہ بھٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ یہ بھی وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جن کی جلد بے حد اچھی ہے، اسی لیے انہیں میک اپ کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔
3) ماہرہ خان
عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان بھی میک اپ کے بغیر کافی اچھی لگتی ہیں۔ ان کا ناصرف رنگ صاف ہے بلکہ جلد بھی خوبصورت ہے۔ جس کا اداکارہ کو یہ فائدہ ہے کہ انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔
4) صنم بلوچ
صنم بلوچ جو اب ٹی وی اسکرین پر کم ہی نظر آتی ہیں، انہیں بھی میک اپ کچھ زیادہ پسند نہیں۔ صنم بلوچ کو بھی یہ فائدہ حاصل ہے کہ وہ جب چاہیں میک اپ کے بغیر رہ سکتی ہیں۔ صنم ڈراموں میں بھی کافی کم میک اپ میں دکھائی دیتی ہیں۔
٭ ان اداکاراؤں میں سے آپ کی پسندیدہ کون سی ہیں؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے لازمی آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔