میری ماں ! ندا یاسر کا والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام، سب کو افسردہ کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 11, 2021

مارننگ شو کی مشہور میزبان، اداکارہ اور ہدایت کارہ ندا یاسر نے اپنی مرحومہ والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ندا یاسر نے اپنی والدہ کی چند یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں پہلی تصویر اُن کی والدہ کی گریجویشن کی تقریب کی ہے جبکہ ایک تصویر میں ندا یاسر اور اُن کی بہن سویرا پاشا کو اپنی مرحومہ والدہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ندا یاسر نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پل پل یاد آئے گی میری ماں، دوسروں کے کام آنے والی میری ماں۔

سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی والدہ کے انتقال پر ان کے مداحوں کو بہت دکھ ہے۔

اُنہوں نے اپنی والدہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی ندا یاسر کی والدہ فانی دنیا سے رخصت ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More