شوبز کے ستاروں سے جڑی کوئی بھی اطلاعات ہوں، ان کے پرستاروں کے لیے دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔ متعدد پاکستانی اور بھارتی شوبز شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے کمانے کی غرض سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا۔ اور اپنی انتھک لگن اور محنت سے آج وہ دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔
شوبز میں آنے اور سا لوں بھر کی محنت مشقت کے بعد آج اُن کے پاس تمام آسائشیں اور دولت موجود ہے۔ آج ہم ان پاکستانی اور بھارتی شوبز جوڑیوں کی بات کریں گے جن کا شمار امیر ترین سیلیبریٹیز میں ہوتا ہے۔
علی ظفر اور عائشہ فضلی
علی ظفر صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ بھارت کے بھی مقبول ترین گلوکار ہیں۔ علی ظفر کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2020 ان کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار روپے بتائی گئی تھی۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور
پاکستانی شوبز کی سب سے خوبصورت جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سال 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور بھی امیر ترین شوبز سیلیبریٹیز میں شامل ہوتے ہیں۔ اداکاری کے لحاظ سے جوڑی اسٹارز اپنی مثال آپ ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
بھارتی فلموں کے نامور اداکار اور ایکشن ہیرو سیف علی خان بچپن سے ہی امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کرینہ کپور بھی کئی سالوں سے شوبز صنعت سے وابستہ اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان دونوں کی مشترکہ مالیت million 100 ملین ڈالر (پاکستانی دس ارب) سے زائد بتائی گئی ہے۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور بھارتی شوبز کی سب سے امیر ترین میاں بیوی کی جوڑی ہے۔
یاسر نواز اور ندا یاسر
پاکستانی شوبز کی معروف ترین جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر ٹیلی وژن اسکرین پر آئے روز دکھائی دیتے ہیں، ندا یاسر اپنا مارننگ شو ہوسٹ کرتی ہیں جبکہ ان کے شوہر یاسر نواز اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور ساتھ میں اپنا ریسٹورینٹ چلانے کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔
اجے دیوگن اور کاجول
کاجول اور اجے بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی مانی جاتی ہے۔ ان کے مداح دونوں اداکاروں کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ بھارتی فلموں کی مقبول ترین جوڑی اجے دیوگن اور کاجول بھی بہت مالدار ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما
اور آخر میں آتی ہے وہ جوڑی جس کو دنیا جانتی ہے، جی ہاں! بات کر رہے ہیں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جو الگ الگ شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹر ہیں اور انوشکا شرما بھارتی اداکارہ جس کی وجہ سے دونوں جوڑی کو پاور کپل بھی کہا جاتا ہے۔ ٹائمز ناو کے مطابق دونوں نامور شخصیات جوڑی کی کل مالیت 1200 کروڑ (پاکستانی 24 سو کروڑ سے زائد) ہے۔