آپ کو اپنے باپ کی بھی پروا نہیں۔۔۔ مداح منال خان پر کیوں پرس پڑے؟

ہماری ویب  |  Feb 10, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کو ایک مداح کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے کرارا جواب بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق منال خان کے مداح نے تنقید کرتے ہوئے اپنا تبصرہ پیش کیا اور تحریر کیا کہ یہ کتنا شرمناک ہے، کیا آپ کو تو اپنے باپ کی بھی پرواہ نہیں ہے۔

مداح نے مزید لکھا کہ باقی تمام اداکارائیں بہتری کی جانب گامزن ہیں لیکن آپ بدترین ہوتی جا رہی ہیں۔ اور آپ خوبصورت نہیں ہیں، آپ کا میک اپ انتہائی خراب ہے۔

تاہم سلسلہ تھما نہیں، اداکارہ نے کمنٹ کے سکرین شاٹ لیے اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کر دیے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ یہ لوگ آئیں گے اور بغیر کسی ٹھوس وجہ کے آپ کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ منال خان کے والد کا انتقال ہوا تھا جس کے صدمے کی وجہ سے اداکارہ کچھ دن تک اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں کر رہی تھیں۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نا بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More