یہ مصروف ہوتے ہیں لیکن بچوں کو دینی تعلیم بھی دیتے ہیں۔۔۔ پاکستان کے اداکاروں کے بچے نماز پڑھتے ہوئے

ہماری ویب  |  Feb 09, 2021

گلوکار ہو یا اداکار، شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا ہر فرد ہی اپنی مصروفیات کے باعث گھریلو معاملات اور بچوں پر توجہ نہیں دے پاتا لیکن ایسا نہیں کہ انہیں بچوں کی فکر نہیں۔

بہت سے فنکار ایسے ہیں جو اپنی مصروفیات کے ساتھ بھی بچوں کو برابر کا وقت دیتے ہیں، ان کی یہ کوشش رہتی ہے کہ ناصرف وہ دنیاوی تعلیم حاصل کریں بلکہ دین کی بھی سمجھ بوجھ رکھیں۔

آج ہم آپ کو ان فنکاروں اور کرکٹر کے بچوں کی ویڈیوز دکھانے والے ہیں جو نماز بھی پڑھتے ہیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان بھی ان ماؤں میں سے ہیں جو اپنے بچوں کو پوری توجہ دیتی ہے۔ بے شک عائزہ اور دانش تیمور انتہائی مصروف رہتے ہیں لیکن پھر بھی بچوں کی پرورش کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ گزشتہ چند دنوں سے عائزہ اور دانش کے بیٹے تیمور کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں۔ مداحوں کو ان کی یہ ویڈیو بہت پسند آئی۔


سرفراز احمد

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ والد کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔


فضاء علی

شوبز کی نامور ماڈل، میزبان اور اداکارہ فضاء علی کی بیٹی فرال مداحوں کو بے حد پسند ہے۔ اس ننھی بچی کے انداز لوگوں کو کافی پسند آتے ہیں۔ ان کی بھی کئی ویڈیوز ایسی وائرل ہوئیں جس میں وہ نماز اور نعتیں پڑھ رہی ہیں۔

ابرارالحق

پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ قصیدہ بردہ شریف پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نا بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More