نادیہ خان کی شادی کیسے ہوئی؟ اپنے شوہر کے ہمراہ سچ بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Feb 09, 2021

نادیہ خان اور ان کے شوہر فیصل ممتاز آئے روز سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز ڈالتے رہتے ہیں جن کو عوام کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر نادیہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ:

''ہم کیسے ملے، کب اور کہاں ملے؟ دیکھیئے میرے شوہر کے فیصل کے ساتھ نادیہ خان کا ایک انٹرویو''۔

جس میں ان کے شوہر فیصل اپنا صرف نام دو مرتبہ بتاتے ہیں کیوں انہیں ایسے ویڈیوز بنانا نہیں آتی، لیکن اسی ویڈیو میں نادیہ نے مزید کہا کہ:

'' مذید ویڈیو میرے یوٹیوب چینل پر دیکھیں۔ ''

یوٹیوب پر نادیہ خان کے چینل آؤٹ لُک میں نادیہ اور فیصل کے تفصیلی انٹرویو میں فیصل اور نادیہ نے اپنی پہلی ملاقات سے شادی تک کا سفر بہت پیار بھرے انداز میں بتایا ہے۔

کب اور کہاں ملے؟

نادیہ خان اور ان کے شوہر فیصل دونوں ایک دوسرے کے لئے بلکل اجنبی تھے، ان دونوں کے دوست آپس میں ایک دوسرے کو جانتے تھے، ایک دن کراچی میں نادیہ کی رہائش گاہ پر دونوں کے دوستوں نے ٹی پارٹی منعقد کی، جس میں نادیہ بھی تھیں اور ان کے شوہر بھی تھے۔ نادیہ کو یہ کہا گیا کہ ایک شخص ہے وہ آپ سے ملے گا اور آپ کو ایک پیکج آفر کرے گا اس لئے آپ ضرور آئیے گا، اور فیصل کو بھی کچھ یہی کہ کر بلایا گیا تھا کہ آ جائیں، کسی سے ملوانا ہے آپ کو۔ یوں دونوں کی ملاقات ہوئی۔

فیصل کہتے ہیں کہ:

'' مجھے معلوم نہیں تھا کہ مجھے نادیہ خان سے ملوایا جائے گا اور سچ تو یہ ہے کہ مجھے اتنا پتہ بھی نہیں تھا پہلے کہ نادیہ کون ہیں، کیونکہ میں ٹی وی میڈیا پر زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔ اور گھر سے یہ بھی سوچ کر گیا تھا کہ صرف 5 سے 10 منٹ بیٹھوں گا اور اس کے بعد واپس آ جاؤں گا۔ مگر جب نادیہ سے ملا تو نہ جانے اتنی باتیں کرنے کو مل گئیں اور ڈیڑھ گھنٹہ باتوں میں نکل گیا احساس ہی نہ ہوا۔'' یہ ہماری پہلی ملاقات تھی اس کے بعد ہم جب ملے تو شادی کے معاملات طے کرنے کے لئے ملے تھے۔

دوسری ملاقات کیسے ہوئی؟

نادیہ اسلام آباد میں اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھیں، جہاں ان کی بہن کو ایک شادی پر جانا تھا اور نادیہ چھت پر تھی، ان کی بہن کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ چھت پر ہیں اور انہوں نے چھت کا تالا لگایا اور شادی پر چلی گئیں، اس کے بعد نادیہ کا فون بھی نہیں اٹھایا۔ اتنے میں نادیہ کو ایک فون کال آئی جوکہ فیصل نے کی تھی، نادیہ نے فون اٹھایا اور فیصل کہتے ہیں:

'' نادیہ کیسی ہیں آپ؟ اس دن میں آپ کے گھر آیا تھا، میرے سن گلاسسز (sun glasses) آپ کے گھر پر رہ گئے تھے، جس پر نادیہ کہتی ہیں ابھی تو میں اسلام آباد میں ہوں ، کراچی جا کر آپ کو بتا دوں گی۔ اس کے بعد فیصل نے مزید باتیں کرنے کی کوشش کی تو نادیہ نے بتایا کہ میں چھت پر ہوں اور بہن تالا لگا کر چلی گئی۔ اور یہ وہ پہلا موقع تھا جب ہم نے شام وک 8 بجے سے لے کر اگلے دن صبح 7 بجے تک فون پر لگاتار ڈھیروں باتیں کی۔''

شادی کرنے کے لئے کس نے کہا؟

اتنی لمبی فون کال کے بعد فیصل نے نادیہ سے کہا اگر آپ کو مناسب لگے تو میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ایسے فون پر بنا کسی رشتے کے باتیں کرنا شاید کسی حد تک ٹھیک نہیں ہے، جس پر نادیہ نے جواباً کہا، سب سے پہلے گھر کے بڑوں اور ہمارے بچوں کی رضامندی جان لیں، ان کا فیصلہ ہاں ہوگا تو میری طرف سے ہاں، اور نہ میں جواب ہو گا تو میری طرف بھی یہی جواب ہوگا۔

گھر میں کیسے بات کی؟

اس کے بعد دونوں نے اپنے گھر والوں سے ذکر کیا اور سب ان کے فیصلے پر خوش ہو گئے تھے، یوں ان کی شادی ہوگئی اور اب دونوں اپنی نجی زندگی میں بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More