پاکستانی شوبز اندسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارائیں جو اپنی شادی سے قبل ٹیلی وژ ن اسکرین کی رونق بنی رہتی تھیں، آج ان کے بغیر شوبز بے رونق سی دکھائی دیتی ہے۔
انڈسٹری میں متعدد پاکستانی اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں ان کے مداح بہت یاد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ ٹی وی انڈسٹری کی لائن میں واپسی آجائیں۔
آج اس پوسٹ میں ہم آپ کو ان پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
1- صنم بلوچ
اداکارہ اور مشہور مارننگ شو میزبان صنم بلوچ ایک باصلاحیت خاتون شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر بھی شئیر کی تھیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔
2- نیمل خاور
اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان کے حوالے سے شادی کے 2 دن بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ نیمل خان نے 2 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ورنا‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھاجس کے بعد وہ ’انا‘ نامی ڈرامے میں نظر آئی تھیں۔
3- جاناں ملک
اداکارہ جاناں ملک پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر کئی یادگار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم اب وہ پروفیشنل شیف بن چکی ہیں اور انہوں نے اداکاری سے بریک لے کر آن لائن بیکنگ کاکام کرتی ہیں۔
4- ریما خان
پاکستانی لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان بھی ان اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں جنہوں نے اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہا، اداکارہ اب صرف مختلف مارننگ شوز میں بطور مہمان نظر آتی ہیں۔
5- سارہ راضی خان
اداکارہ سارہ راضی خان جو اپنی بہن اریشہ راضی خان کے ہمراہ بطور چائلڈ اسٹار انڈسٹری میں شامل ہوئی تھیں، دونوں بہنیں شوبز صنعت میں مشہور ڈراموں میں کام کیا۔ سارہ راضی کی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی۔ انہوں نے 2018 میں اپنے کزن محمد عمیر سے شادی کی۔ شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا جبکہ ان کا کیرئیر کو زیادہ وقت بھی نہیں ہوا تھا۔