ماورا حسین کو بھارتی فلم میں کیوں لیا گیا تھا؟ 5 سال بعد بڑا انکشاف

ہماری ویب  |  Feb 08, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورہ حسین کی سال 2016 میں ایک بھارتی فلم ریلیز ہوئی تھی جس نام صنم تیری قسم تھا۔

رواں ماں فلم کی ریلیز کو 5 سال کا عرصہ مکمل ہوا، اس موقع پر فلم کے ہدایت کاروں رادھیکا راؤ اور وینے سپرو نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو فلم میں برہمن لڑکی کے کردار کے طور کاسٹ کیے جانے سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر وینے سپرو کا کہنا ہے کہ ''فلم لکھتے وقت ہم ہر لمحہ، ہر کردار اور اور ہر ڈائیلاگ کو اپنی ذاتی زندگی کی طرح سے لے رہے تھے''۔

فلم میں 'سارہ' یعنی ماورہ حسین کا کردار ایک تیلگو برہمن لڑکی کا کردار تھا جو کہ رادھیکاراؤ کی ذاتی زندگی سے مماثلت رکھتا تھا جبکہ فلم کے ہیرو کا کردار میری زندگی سے مماثلت رکھتا تھا۔

ڈائریکٹر وینے سپرو کے مطابق کاسٹ کرتے وقت ہمارے پاس انڈسٹری میں دیگر اسٹارز کو کاسٹ کرنے کا آپشن موجود تھا لیکن ہم محبت سے بھری اس فلم کی داستان میں کسی نئے چہرے کو متعارف کروانا چاہتے تھے۔

وینے سپرو کے مطابق ماورا حسین کو ایک برہمن کے کرداراور برہمن روایات کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا لیکن ماورا جیسی مسلمان لڑکی نے برہمن لڑکی کا کردار اچھے سے نبھایا۔

یاد رہے رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایتکاری پر بننے والی فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا ری میک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More