بچے تو سب ہی کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور یقیناً بچوں کا ہر انداز ہی لوگوں کو بہت پسند آتا ہے لیکن جب بھی بات آتی ہے شوبز ستاروں کے بچوں کی تو مداح انہیں بہت پیار اور چاہت سے فالو کرتے ہیں۔
بچوں کو نئے کپڑے اور گہرے رنگ کافی پسند ہوتے ہیں اور اگر آج کل کے بچوں کی بات کی جائے تو وہ پہلے کے بچوں جیسے بالکل نہیں ہیں۔ سیلفی کھنچوانے میں ایسے ایسے پوز بناتے ہیں کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔
آئیں آپ کو شوبز کے ان اداکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے بچوں نے اسٹائل میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فضاء علی
پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ فضاء علی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انسٹاگرام پر کافی زیادہ ایکٹو رہنے والی فضاء کی بیٹی فرال بھی بالکل ان ہی کے جیسی چلبلی اور نٹ کھٹ ہیں۔جتنے مداح فضاء کے ہیں شاید اس سے زیادہ ہی فرال کے ہوں گے۔ فضاء اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملتی ہے۔
عائزہ خان
عائزہ اور دانش دو بچوں کے والدین ہیں۔ ریان اور حورین دونوں کو ہی لاکھوں افراد جانتے ہیں، ان دونوں بچوں کے اسٹائل بھی اپنی ماں سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔ حورین اور ریان کی بھی کافی زیادہ فین فالوونگ ہے جس کا اندازہ اداکارہ کی تصاویر پر آنے والے کمنٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔
فاطمہ اور کنور
فاطمہ اور کنور کے دو بیٹے ہیں جبکہ دونوں ہی بیٹوں کے مخصوص انداز ہیں۔ فاطمہ اکثر اپنے بیٹوں کی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جبکہ تہواروں پر دونوں بچوں کے اسٹائل کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔
ایمن خان
ایمن خان کی بیٹی امل منیب کسی تعارف کی محتاج نہیں، امل اپنی ماں کی طرح کافی ہنس مکھ ہیں۔ تصویروں کے مختلف انداز سے اس بات کا اندازہ بہت اچھی طرح لگایا جا سکتا ہے۔
اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔