ان کو اللہ نے صرف بیٹوں سے نوازا ہے جو بہت لاڈلے ہیں ۔۔۔ 4 پاکستانی اداکار جن کی بیٹیاں نہیں ہیں

ہماری ویب  |  Feb 06, 2021

بیٹیاں جہاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں تو وہیں بیٹے بھی اپنے والدین کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کو اللہ نے صرف بیٹیوں سے نوازا ہے اور وہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں تو دسری جانب متعدد شوبز اسٹارز ایسے بھی ہیں جن کو اللہ نے صرف بیٹوں کی نعمت سے مالا مال کیا ہے۔

آج ہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے کو کونسے معروف جوڑے ہیں جن کے پاس بیٹے ہیں۔

٭حرا اور مانی

پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکار جوڑی حرا اور مانی کی شادی اپریل 2008 میں ہوئی۔ معروف فنکاروں کے دو شہزادے ہیں جن کے نام مزمل اور ابراہیم ہیں۔

٭ فاطمہ آفندی اور کنول ارسلان

شوبز صنعت کی ہنستی مسکراتی جوڑی فاطمہ آفندی اور کنول ارسلان اپنے ننھے منے بیٹوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ کوئی بھی خاص موقع آتا ہے تو ان کی پوری فیملی دھوم دھام سے دن کا جشن مناتی ہے۔ اداکاروں کے 2 بیٹے ہیں جن کے نام المیر اور ماہبیر ہیں۔

٭ زاہد احمد

بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکاری زاہد احمد جو اکثر ڈراموں میں منفی کردار نبھاتے نظر آتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں وہ بہت خوش دل انسان ہیں۔ اداکار کے 2 معصوم بیٹے ہیں جن کے نام زاویاز اور زیان ہیں۔ زاہد اپنے ننھے بیٹوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا ہر شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔

٭ نعمان عجاز

پاکستان فلمی و ڈرامائی صنعت کے سینئر اداکار نعمان عجاز 3 جوان صاحبزادوں کے والد ہیں جن کے نام شاہویر ، زاویار اور ریان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More