بیٹی کی پیدائش پر اسپتال سے ڈاکٹر کا فون آیا تو میں ۔۔۔ ویرات کوہلی کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2021

باپ بننے کی خوشی دنیا کی سب سے انمول خوشی ہوتی ہے جسے کوئی بھی باپ لفظوں میں بیان نہیں کر پاتا اور بچے کو پہلی دفعہ گود میں لینے کے بعد آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔

یہ سب ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی حال ہی میں ایک ننھی پری کے والد بنے ہیں اور ان کی یہ خوشی دنیا کی ہر خوشی سے پرے ہے۔

ویرات کوہلی بتاتے ہیں کہ میں انوشکا کے ساتھ ڈلیوری کے وقت ہسپتال میں موجود نہیں تھا، ہم میچ کے لئے گئے ہوئے تھے۔

جس روز میری بیٹی کی پیدائش ہوئی اس دن میں موبائل فون پر آسٹریلیا کے ساتھ میچ دیکھ رہا تھا، میچ ایک اچھے موڑ پر تھا، دو بلے بازوں کی بہترین پارٹنر شپ قائم ہو چکی تھی، اور اچانک میرے فون کی گھنٹی بجی، مجھے نمبر کچھ جانا پہچانا لگا، میں نے فوراً ہی فون اٹھایا تو ہسپتال سے اطلاع کے لئے ڈاکٹر نے فون کیا اور کہا کہ:

'' مبارک ہو کپتان صاحب! آپ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں''۔

یہ سن کر تو جیسے میرے دل کی دھڑکنیں ہی تھم گئی ہوں، میری خوشی کی انتہا نہیں تھی جس وقت مجھے میری بیٹی کی پیدائش بارے میں ڈاکٹر نے فون پر بتایا۔

مجھے اب احساس ہوا کہ بیٹی کا باپ بننا کتنا فخر محسوس کروانے والا لمحہ ہے، مجھے بیٹی کی پیدائش نے جیسے خدا کا بے تحاشہ مشکور بنا دیا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More