سب کچھ بدل گیا ۔۔۔ یہ اداکار پہلے دور میں کیسے فیشن کرتے تھے؟ دیکھیں چند پرانی تصاویر

ہماری ویب  |  Feb 04, 2021

بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے اب بھی ہم پرانی تصاویروں کا سہارا لیتے ہیں، صرف ہم لوگ ہی اپنا حسین بچپن یاد نہیں کرتے بلکہ اداکار بھی کرتے ہیں، کچھ ایسی ہی اداکاروں کی پرانی تصاویریں آپ کو دکھاتے ہیں جو آپ کو بھی ان کے ماضی میں لے جائیں گی اور ان کے پرانے فیشن بھی دیکھیئے:

٭ نیتو جی اور رشی کپور:

بھارتی اداکار نیتو جی اور رشی کپور کی بیٹی نے کچھ روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں ان کی شادی کے بعد کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں نیتو جی نے کالی لائنوں والی سفید شرٹ اور کالا اسکرٹ پہنا ہوا ہے جبکہ رشی کپور نے سادی ٹی شرٹ پر کالی پٹیوں والا بیلٹ لگایا ہوا ہے۔

٭ مادھوری ڈکشٹ:

اداکارہ مادھوری کی ایک پرانی تصویر ایک بھارتی ویب سائٹ نوکری نامہ پر کچھ وقت پہلے شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اور انہوں نے ہاتھوں میں کناری والی چوڑیاں، گلے میں موتیوں کا ہار اور کانوں میں جھمکے بھی ہوئے ہیں۔

٭ سنگیتا:

پاکستانی اداکارہ سنگیتا بھی بہت بدل گئی ہیں، ان کی ماضی کی تصویر آپ بھی دیکھیں۔ اس میں انہوں نے گلے میں سیپیوں کا ہار اور ریشم کی کوٹ کالر والی قمیض پہنی ہوئی ہے۔

٭ ہیما مالینی:

اداکارہ ہیما مالینی کی خوبصورتی کے دیوانے آج بھی بہت ہیں۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے بالوں میں چاند کا پف بنایا ہوا ہے اور کانوں میں چھوٹے سے بندے پہنے ہوئے ہیں، ساتھ ہی آنکھوں میں باریک لائنر لگا رکھا ہے۔

٭ سیمی راحیل:

اداکارہ سیمی راحیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ ’وہ اور اُن کے شوہر 1978 سے ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، اللّٰہ نے انہیں اپنی بہت سی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازا ہے۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں گولڈن رنگ کا کڑھائی والا جوڑا اور ہاتھوں میں لال اور گولڈن چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں ساتھ ہی نت ٹیکہ بھی لگایا ہوا ہے۔

٭ بشریٰ انصاری:

پاکستانی اداکارہ بشرای انصاری اپنے ماضی کی تصاویویں اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی اس تصویر کو دیکھ کر کہیں سے معلوم نہیں ہوتا کہ بشرای اتنی اسمارٹ اور ماڈل ہیں۔

٭ کرشمہ کپور اور ان کی بہن:

اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کی اپنے والدین کے ہمراہ یہ پرانی تصویر جسے دیکھ کر مداحوں کو یقین ہی نہیں آتا کہ کرینہ بچپن میں اتنی موٹی اور کرشمہ اتنی معصوم تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More