تقریب ہو یا کسی سے ملنے جانا ہو لیکن بچے ساتھ ہوتے ہیں ۔۔۔ شوبز کے وہ اداکار جن کے بچے سب کو پسند ہیں

ہماری ویب  |  Feb 04, 2021

سب والدین چاہتے ہیں کہ بچے ان کی نظروں کے سمانے رہیں اور ہنستے مسکراتے رہیں، کچھ والدین تو اپنے بچوں کو کام پر بھی ساتھ لے جاتے ہیں کہ بچوں کی حفاظت ہر حال میں خود ہی کریں۔ ایسے ہی ہمارے شوبز کے اداکار ہیں جن کے بچے ہر وقت ان کے ساتھ نظر آتے ہیں، کبھی کام ہر تو کبھی کسی تقریب ہر، کہیں کسی سے ملنے جانا ہو یا دوستوں کی محفل ان کے بچے سب کی توجہ کا مرکز بھی بنتے ہیں لیکن اپنے والدین کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

اداکاروں کے بچے:

٭ ایمن خان کی بیٹی امل مُنیب:

ایمن خان کی بیٹی امل مُنیب کو ہر وقت اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اور مداحوں کو بھی ان کی بیٹی بہت پسند ہے، آئے روز سوشل میڈیا پر امل کی مختلف ویڈیوز بھی آتی رہتی ہیں۔

٭ حرا مانی اور ان کے دونوں بیٹے:

حرا مانی بھی اپنے بچوں کے ساتھ اکثر نظر آتی ہیں، کبھی ابراہیم کو ڈانٹتے ہوئے تو کبھی مزمل کو پیار کرتی ہوئی، ان کے بچے کی چٹ پٹی باتیں ہر تقریب میں جان ڈال دیتے ہیں۔

٭ شہروز سبزواری کی بیٹی:

اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی بھی ان کے ساتھ خوب دکھائی دیتی ہیں، کبھی کندھوں پر کھیلتی ہوئی تو کبھی چاکلیٹ کیک بناتی ہوئی، تو کبھی سوئمنگ پول پارٹی میں والد کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے دکھتی ہیں۔

٭ فاطمہ آفندی اور ان کے بچے:

فاطمہ آفندی کے بچے بھی اپنے ماں باپ کے ساتھ ہر تقریب میں نظر آتے ہیں، تو کبھی ڈراموں کی شوٹننگ کے دوران بھی آ جاتے ہیں۔

٭ فیصل قریشی کا بیٹا:

اداکار فیصل قریشی کا بیٹا فرمان قرشی بھی والد کے ساتھ تو نظر آتے ہی ہیں بلکہ دیگر ساتھی اداکاروں کی گود میں کھیلتے ہوئے بھی بہت نظر آتے ہیں۔

٭ عائزہ خان اور ان کے بچے:

عائزہ خان بھی اپنے بچوں کے ساتھ اکثر ہی نظر آتی ہیں، کوئی فیملی پکنک ہو یا آفیشل تقریب ہر جگہ یہ دونوں بچے والدین کے ساتھ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More