میرے شوہر بہت اچھے ہیں کیونکہ! نادیہ خان کے شوہر نے اچانک ایسا کیا تحفہ دے دیا جو وہ خود بھی دنگ رہ گئیں؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2021

شوبز انڈسٹری کی نامور میزبان و اداکارہ نادیہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شئیر کی ہے۔

یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے جبکہ تصویر میں جوڑا بے حد خوش دکھائی دے رہا ہے۔

تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔

اُنہوں نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔

یاد رہے نادیہ خان حال ہی میں اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادیٔ سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More