سونیا حسین کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کسی بھی ڈرامے میں کوئی بھی کردار کیوں نا کر لیں، ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کہ یہ ان ہی کے لیے بنا ہو۔ سونیا حسین کو پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں سے مانا جاتا ہے۔
ان کے مداحوں کو ان کی اداکاری بے حد پسند آتی ہے تاہم آج ہم سونیا حسین سے متعلق آپ کو کچھ ایسی باتیں بتانے جا رہے ہیں جو یقیناً اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہوں گی۔
اداکارہ سونیا حسین کے 4 بہن بھائی ہیں، جن میں سونیا کا نمبر پہلا ہے۔ یہ تین بہنیں اور 1 بھائی ہیں۔ سونیا بچپن سے ہی کافی حساس تھیں کیونکہ ان کے والد ان کی والدہ کے ساتھ نہیں تھے۔
سونیا نے کئی انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ میرے والدین کی شادی کے شروع کے 3 سال مثالی تھے لیکن میرے ابو کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہ تھے، وہ اداکارہ کے والد پر دباؤ ڈالا کرتے تھے۔
سونیا حسین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے محض 14 سال کی عمر سے ہی چھوٹے بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا تھا۔ اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبعلم تھیں۔
سونیا سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی پہلی کمائی سے کیا خریدا تھا؟
اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو پڑھا کر جو پیسے آتے تھے ان سے زیادہ تر کپڑے خریدا کرتی تھی، اس کے علاوہ مجھے برتنوں کا بہت شوق تھا لہٰذا برتن بھی لیتی تھی اور پھر گھر کا چھوٹا موٹا سامان لے لیا کرتی تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بچے کے 500 روپے فیس لیا کرتی تھیں۔
سونیا حسین نے اپنی تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ میں نے انٹر میں ہی اداکاری کا آغاز کر دیا تھا، بعدازاں میں نے کیرئیر کے دوران ہی گریجوئشن مکمل کی۔ انہوں نے فزیولوجی میں گریجوئشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی سے بے حد قریب ہوں، میرا ایک دن نہیں گزر سکتا جب تک میں انہیں دیکھ نہ لوں۔
اس کے علاوہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے کسی چیز کا کبھی کوئی گلہ نہیں کیا، ہر کسی کی اپنی زندگی ہوتی ہے۔ انہیں جو ٹھیک لگا انہوں نے وہ ہی کیا۔
ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیوز ملاحظہ کیجیے۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔