پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا عتیق الرحمان سے شادی کے معاملے میں ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کی، اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، میرا نے استدعا کی کہ میں بے قصور ہوں، کیس سے بری کیا جائے۔
اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے تمام ویڈیوز کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔
میرا کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان میرے شوہر نہیں ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔