معروف مذہبی اسکالر اور شو میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہر فن بخوبی نبھاتے ہیں۔ انہیں کھانا پکانا ، گلوکاری کرنا، کسی شو کی میزبانی کرناکسی بھی کام کو انتہائی مہارت سے انجام دیتے ہیں۔ لیکن کیا اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اداکاری کے میدان میں بھی اترنے جا رہے ہیں؟
قومی اسمبلی کے ممبر اور میزبان عامر لیاقت حسین ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں انٹری دینے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز عامر لیاقت نےسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت مزاحیہ ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے سیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ یہ ٹیلی فلم ایکسپریس ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
عامر لیاقت کی جانب سے یہ پوسٹ شئیر کرائے جانے پر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ تصویر شئیر کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت ٹیلی فلم ’’بس کورونا‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے اور ان کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔