ان سے ملتے ہی میں نے رونا شروع کر دیا تھا کیونکہ۔۔۔ پاکستان کی ان 3 نئی اداکاراؤں کی وہ خاص باتیں جو آپ لوگ یقیناً نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Feb 02, 2021

حال ہی میں آپ نے یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ پاکستانی ڈراموں میں بہت سے نئے چہرے متعارف کروائے گئے۔ بہت سی ایسی اداکارائیں بھی سامنے آئیں جنہوں نے آتے ہی انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھا لی۔

تاہم صرف کچھ ہی عرصے میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے فالوورز کافی حد تک بڑھ گئے جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کے ہر انداز کو ہی کافی پسند کیا گیا۔

آج ہم آپ کو ان ہی کچھ اداکاراؤں سے متعلق خاص باتیں بتانے جا رہے ہیں جو ان کے مداح یقیناً اس سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

سبینا فاروق

چھوٹی سی اداکارہ سبینا فاروق نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 2016 میں بننے والی فلم جانان سے کیا۔ سبینا فاروق نے اس کے بعد کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ماں صدقے، سنو چندا سیزن 2، لوگ کیا کہیں گے اور مقدر شامل ہیں۔ سبینا نے مختلف ٹی وی کمرشلز میں کام کیا ہے۔ سبینا فاروق کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی، اور انہوں نے اپنے بالوں کی خوبصورتی کے بارے میں بتایا تھا۔ وائرل ویڈیو میں سبینا نے شو کی میزبان کو بتایا تھا کہ وہ اپنے بالوں میں دیسی گھی بھی لگا لیتی ہیں، پنجاب میں جب اُن کے ہاں پراٹھا کھایا جاتا ہے تو ہاتھوں پر لگا ہوا گھی بالوں میں لگا لیا جاتا ہے۔ تاہم اداکارہ کی اس ویڈیو کو علی گل پیر نے دوبارہ بنایا جس میں انہوں نے خود اداکاری کی۔

درِ فشاں

اداکارہ در فشاں کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کافی کم عرصے میں خاصی مقبولیت سمیٹی۔ درِ فشاں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل دل ربا سے کیا۔ تاہم آج کل یہ ڈرامہ سیریل بھڑاس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ درِ فشاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ماہرہ خان سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے ایک ویب انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ماہرہ کی بہت بڑی فین ہیں۔ درفشاں نے بتایا کہ ''انہیں ابھی تک یاد ہے کہ جب وہ پہلی بار ماہرہ خان سے ملیں تو انہوں نے رونا شروع کردیا تھا جس پر ماہرہ نے پوچھا کہ تم رو کیوں رہی ہو''۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ''میری ماہرہ سے پہلی ملاقات میرا پہلے ڈرامہ سیریل نشر ہونے سے پہلی ہوئی تھی اور وہ کسی نہ کسی طرح میرے لیے اداکاری میں آنے کی وجہ ہیں''۔

نوال سعید

خوبصورت بالوں والی اداکارہ نوال سعید نے بھی کافی کم عرصے میں کامیابیاں سمیٹیں۔ مداح نوال کے بالوں کا راز اکثر و بیشتر دریافت کرتے رہتے ہیں تاہم ایک حالیہ ویب انٹرویو میں جب اداکارہ نوال سے ان کے خوبصورت بالوں کا راز پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ''میں بالوں کی خوبصورتی کے لیے کبھی کبھار دیسی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بالوں میں کبھی کبھار تیل لگاتی ہوں، اداکارہ کے مطابق والدہ کے کہنے پر بالوں میں ایلویرا جیل اور دہی کا استعمال بھی کرتی ہوں''۔ نوال نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ''پہلے ان کے بال اس سے بھی کہیں زیادہ لمبے اور گھنے ہوا کرتے تھے تاہم ڈرامہ شوٹنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بلو ڈرائیر لگنے کی وجہ میرے بال کم اور خراب ہونے لگے''۔

٭ آپ کی پسندیدہ اداکارہ کون سی ہیں؟ ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More