بیٹا پیدا ہوگا یا بیٹی۔۔۔۔ سیف اور کرینہ کے دوسرے بچے سے متعلق نجومی کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Feb 01, 2021

اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے یہاں رواں ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور جلد ہی کوئی خوشخبری آنے والی ہے۔ تاہم جب سے کرینہ حاملہ ہوئی ہیں ان کے مداحوں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئی کہتا ہے ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہونی چاہیئے تو کوئی بیٹے کے حق میں دعائیں دیتا ہے مگر اب ایک تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی نجومی پنڈٹ جگناتھ گروجی نے پیش گوئی کی ہے کہ:

'' کرینہ اور سیف کے ستارے میری نظر میں یہ واضح کر رہے ہیں کہ اس دفعہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے اور ان کی ہونے والی دوسری اولاد انتہائی ذہین اور تیز دماغ کی ہوگی جو اپنے والدین کی طرح اچھے فیصلے لینے کی صلاحیت رکھے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گروجی نے اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق بھی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا اس مرتبہ بھی ان کی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوسکے گی یا نہیں۔۔

مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار کردیا ہے۔ تاہم ایک نجی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ: '' مجھے بیٹیاں بہت پسند ہیں، میری خواہش ہے کہ خدا مجھے بھی بیٹی جیسی نعمت سے نوازے تاکہ میں اس کی پرورش بھی بلکل اس طرح کروں جیسے میری ماں نے مجھے پالا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More