بچوں پر غصہ بھی کرتی ہیں اور انہی کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔۔۔ حرا مانی اپنے بچوں کو ڈانٹتے ہوئے

ہماری ویب  |  Feb 01, 2021

اداکارہ حرا مانی آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ہر روز کوئی نئی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے مداحوں کے دل جیت لیتی ہیں۔ حرا مانی جہاں ایک خوبرو اداکارہ اور بہترین گلوکارہ ہیں وہیں ایک اچھی ماں بھی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے بچوں کی تربیت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ چھوڑی، کام کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی زیادہ بہتر طور پر رہنمائی کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج سے قبل بھی آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ لائیوو شوز یا ویڈیو کے دوران حرا نے اپنے بیٹے ابراہیم کو اکثر ڈانٹا ہے۔

گذشتہ روز بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ حرا اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کر رہی تھیں اور اس میں گانا گا رہی تھیں کہ ان کے بیٹے ابراہیم نے بھی گانا گانا شروع کردیا جس پر حرا اسے اپنے گانے کو بول میں ڈانٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں:

'' کرلینا نہ کوئی شیطانی۔۔۔ ورنہ تھپڑ دوں گی دائیں بائیں سے۔۔۔ چپ ہو جاؤ ابراہیم ورنہ تھپڑ دوں گی دائیں بائیں سے۔۔۔۔ ''

حرا نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گانا گا رہی تھیں اور ابراہیم ان سے پہلے گانے کے بول گنگنا رہے تھے جس پر ابراہیم ان سے پہلے گانا گا رہے تھے اس ویڈیو پر حرا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ:

'' تم گانا گالو ابراہیم پہلے۔۔۔ اس کے آگے انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک تھپڑ‘ اور ساتھ ہی تھپڑ والی ایموجی بھی بنائی ہوئی ہے۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More