30 یا 35 کی نہیں بلکہ۔۔۔ ندا یاسر کی سالگرہ پر کن مشہور شخصیات نے شرکت کی؟ دیکھیں چند تصاویر اور ویڈیوز

ہماری ویب  |  Feb 01, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کی سالگرہ کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں کافی دھوم دھام سے منعقد کی گئی۔ ندا کی سالگرہ پارٹی میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

ندا کا شمار ان افراد میں سے ہوتا ہے جن کی عمر بڑھنے کا نام ہی نہیں لیتی، جی ہاں! انہوں نے خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ یہ 30 یا 35 برس سے زیادہ کی معلوم نہیں ہوتیں، لیکن حقیقت میں ان کی عمر تقریبا 40 برس کے قریب ہے۔

جن اداکاروں اور فنکاروں نے ندا کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ان میں جویریہ سعود، اقراء حسین، یاسر حسین، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، اعجاز اسلم، فیصل قریشی، نادیہ حسین، نوید رضا، وجاہت رؤف، اریبہ حبیب و دیگر شامل تھے۔

ندا کی سالگرہ ان کے اور کنور ارسلان کے مشترکہ ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جبکہ تقریب کا ڈریس کوڈ بلیک اور وائٹ رکھا گیا۔

کچھ تصاویر اور ویڈیوز ملاحظہ کیجیے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More