بچپن یا جوانی! کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کن 4 اداکاروں کی پرانی تصاویر ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 29, 2021

آج کل سوشل میڈیا پر آئے دن متعدد فنکار اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تصویریں شئیر کرنے کا سلسلہ زیادہ تر انسٹاگرام پر جاری رہتا ہے۔

ہماری ویب ماضی میں بھی مداحوں کے پسندیدہ اداکاروں، گلوکاروں اور کرکٹرز کی ماضی کی تصاویر دکھاتی آئی ہے تاہم آج بھی ہم آپ کے لیے کچھ پرانی تصاویر لے کر آئے ہیں۔

1) اس بچے کو پہچانیں

کیا آپ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون سے مشہور پاکستانی اداکار کی تصویر ہے؟ چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک پاکستانی اداکار کی بچپن کی تصویر وائرل ہو رہی ہے اور یہ خوبصورت بچپن کسی اور اداکار کا نہیں بلکہ پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت سمیٹنے والے باصلاحیت گلوکار و اداکار عدیل چوہدری کا ہے۔


2) اس بچی کو پہچانیں

دو خواتین کے ساتھ موجود یہ بچی کون ہے؟ یہ تصویر پاکستانی فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے بچپن کی ہے۔ نور بخاری نے خود یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی۔ تصویر میں ان کے ہمراہ ان کی نانی اور والدہ بھی موجود ہیں۔


3) یہ کس کی جوانی کی تصویر ہے؟

پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شئیر کی گئیں جو وائرل ہو گئیں۔ سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ اُن کی شادی سن 1978ء میں ہوئی تھی۔ پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ اور اُن کے شوہر 1978 سے ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، اللّٰہ نے انہیں اپنی بہت سی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازا ہے۔


4) یہ پیلے دوپٹے میں کون ہے؟

یہ اداکارہ صبا فیصل کی جوانی کی تصویر ہے جو آج کل وائرل ہو رہی ہے۔


٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More