اداکارہ شروتی کس مشہور اداکار کی بیٹی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 29, 2021

بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ترین اداکارہ شروتی ہاسن کا شمار انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں کے میں کیا جاتا ہے۔ شروتی ہاسن کی پیدائش 28 جنوری 1986ء کو بھارتی شہر چینائی میں ہوئی۔ شروتی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی گلوکارہ، کمپوزر اور ماڈل بھی ہیں۔

بہت سے لوگ شروتی ہاسن کے والد کے بارے میں ناواقف ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ان کے والد کون سی مشہور شخصیت ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کے والد بھارت کے نامور اداکار ، گلوکاراور ہدایت کار کمال ہاسن ہیں جن کی شمار بھارتی اداکار لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ اداکارہ شروتی اور والد کمال ہاسن کے درمیان بہت محبت ہے۔ اسی حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں 18 سال کی عمر میں ایک ایسا تحفہ دیا تھا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی 35 ویں سالگرہ پر اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ 18 سال کی عمر میں والدکمال ہاسن نے میوزک بنانے کے لیے مجھے اپنا پہلا کمپیوٹر اور کی بورڈ تحفے میں دیا جس کے باعث میوزک میری زندگی کا خاص ترین حصہ بن گیا، بعدازاں میں نے لکھنے ،گانے اور کمپوزنگ کی ٹریننگ کا آغاز کیا۔

اداکار نے بتایا کہ میری 30 ویں سالگرہ کی تقریب ایک بہت بڑی تقریب تھی، بصورت دیگر میری ہر سالگرہ بہت سادہ سی ہوتی ہے۔

شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ مزیدار کیک ہیں، میں کھانے کی شوقین ہوں اس لیے اچھے کھانے مجھے خوش کردیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More