ایسے برتاؤ کرنا جیسے کہ تم ایک۔۔۔ اداکاروں کو شادی سے متعلق ملنے والے کچھ دلچسپ مشورے

ہماری ویب  |  Jan 29, 2021

ہم سب کو ہی شادی سے قبل کچھ قریبی افراد مختلف مشورے دیتے ہیں۔ کوئی زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کر رہا ہوتا ہے جبکہ کوئی اگلے گھر جانے سے متعلق نصیحتیں کرتا ہے۔

عام افراد کو تو ان کے بڑے بوڑھے کچھ مشورے دیتے ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکاروں کو بھی مختلف نصیحتیں ان کے قریبی افراد کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں کسی نا کسی سے بڑے کام کی نصیحت ملی اور اس پر ان لوگوں نے عمل بھی کیا۔

کاجول کو کس نے مشورہ دیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کاجول جو اب تک ان گنت فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر کے عالمی سطح پر شہرت کمائی۔ کاجول نے اپنی پرورش اور ماں تنوجا کی نصحیتوں سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی والدہ انہیں اکثر بچوں کو خود سے سوچنے اور فیصلہ کرنے کی اہمیت سکھاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کہتی تھیں کہ بچوں کو ان کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر خود سے راستے نکالنے دو۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدہ کہا کرتی تھیں کہ بچوں کو خود ہی اپنے لیے سوچنا سیکھنا ہے، اپنے فیصلے لینے ہیں، اور یہی وہ راستہ ہے جس سے وہ یہ سیکھتے ہیں کہ ان کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔

سیف علی خان کو کس نے مشورہ دیا؟

اداکار سیف علی خان نے کرینہ کپور کے ٹاک شو میں انکشاف کیا کہ شادی سے قبل اداکار رانی مکھرجی نے انہیں نصیحت کی تھی۔ وہ نصیحت یہ تھی کہ اپنی بیوی سے ایسے برتاؤ کرنا جیسے کہ تم ایک مرد کے ساتھ رشتے میں ہو۔ رانی مکھرجی کی اس نصیحت کی وضاحت کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ رانی مکھرجی کا مطلب تھا کہ کرینہ کے ساتھ ہمیشہ برابری کا سلوک کریں اور رشتے میں کبھی بھی صنف کو شامل نہ کرنا۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ رانی مکھرجی اس معاملے میں بالکل ٹھیک ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More