پاکستانی اداکاراؤں کی شہرت سے ہم یقیناً واقف ہیں، بہت سی اداکاراؤں کو ان کی بہترین شخصیت کی وجہ سے لوگ پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ کو ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے داد ملتی ہے۔
تاہم یہ بات تو ہم سب کے علم میں ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، لوگوں کے مطابق اس اداکارہ کی شہرت سب سے زیادہ ہوتی ہے جس کے انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز ہوں۔
آج ہم آپ کو ان 4 پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی کچھ خاص باتیں ہیں، اور اس وجہ سے ہی لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
عائزہ خان
اداکارہ عائزہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 8m فالوورز کے ساتھ عائزہ پاکستان کی سب سے شہرت یافتہ اداکارہ ہیں۔ ان کی خاص باتوں کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ وہ اداکارہ ہیں جو زیادہ تر تنازعات سے دور رہتی ہیں۔ ان کے مداحوں کے مطابق یہ بہت سادہ اور دل کی اچھی انسان ہیں
ایمن خان
7.9m فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن شہرت کے معاملے پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے مداح انہیں کافی سراہتے ہیں۔ ایمن کی بھی زیادہ تر یہ کوشش رہتی ہے کہ وہ مختلف تنازعات سے دور رہیں۔
ماہرہ خان
ماہرہ خان 7m فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ماہرہ کے مطابق وہ جو کچھ بھی ہیں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہی ہیں۔
سجل علی
بڑی بڑی آنکھوں والی سجل کے انسٹاگرام پر 6.9m فالوورز ہیں۔ سجل انسٹاگرام پر یوں تو زیادہ دکھائی نہیں دیتیں، لیکن کبھی کبھار مختلف تصاویر ضرور اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں کرنا نا بھولیں۔