بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر کہ ان کے گھر دوسرے بچے کی ولادت آئندہ ماہ متوقع ہے۔
اس بات کی تصدیق کسی اور نے نہیں بلکہ کرینہ کے شوہر اور بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان نے فلم فیئر میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کی اور بتایا کہ بچے کی متوقع ولادت فروری 2021 کے ابتداء میں ہوگی۔
اداکارنے مزید بتایا کہ وہ اور کرینہ کپور اپنے دوسرے بچے کی ولادت کے حوالے سے بہت پرسکون ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس مقبول فلمی جوڑے کی جانب سے دوسرے بچے کے حوالے سے کرینہ کے امید سے ہونے کا اعلان گرشتہ برس اگست میں کیا تھا۔