بچے من کے سچے ہوتے ہیں، اور اس بات کا احساس انسان کو اس وقت ہوتا ہے جب کہ وہ اپنی پُرانی بچپن کی تصویریں دیکھتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کتنا معصوم اور حسین ہے۔
کچھ ایسی ہی کیفیت تصویر میں نظر آنے والی ان 4 بچیوں کی ہے جو دکھنے میں کتنی حسین ، معصوم اور شرارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کیا آپ دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ بچیاں بڑی ہو کر کون سی مشہور اداکارائیں بن گئی ہیں۔
تصویر میں غور کریں تو بلکل آگے کھڑی ہوئی بچی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ہیں۔ سیدھے ہاتھ پر امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی ہیں، درمیان میں سنجے کپور کی بیٹی شنایاکپور اور بائیں ہاتھ پر چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے دکھائی دے رہی ہیں۔
ناویا نویلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' یہ سفر کیسے شروع کیا تھا اور اب کس طرح جاری ہے۔۔۔''
اس کے علاوہ سہانا خان نے انسٹاگرام میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان چاروں لڑکیوں کی حالیہ تصویر ہے اس کے کیپشن میں سہانا نے لکھا ہے کہ: '' صرف میں ہی مرکزی کردار ہوں۔''