میں ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی جو لیکن پھر ۔۔۔ عائزہ خان نے زندگی اور شادی سے متعلق کئی انکشافات کر دئیے

ہماری ویب  |  Jan 28, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں جس پر دنیا بھر کی لڑکیاں مرتی ہوں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے حال ہی میں ایک انٹرویو شو میں شرکت کی جس دوران میزبان احسن خان اور مدعو کیے گئے مہمان عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

شو میں عائزہ خان اور دانش تیمور سے ڈھیروں سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے بھرپور انداز میں جواب دیے۔

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جانب سے اس شو میں شادی سے قبل اور بعد کی زندگی سے متعلق کئی انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ کیسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس پر دنیا بھر کی لڑکیاں مرتی ہوں، اُنہیں ہمیشہ سے ہیرو کا کردار پسند آتا تھا اور وہ ہیرو سے شادی کرنا چاہتی تھیں، اور اُن کی شادی ہیرو سے ہی ہو گئی۔

گفتگوکے دوران اداکارہ عائزہ خان نے مزید بتایا کہ پہلے وہ اپنی دوستوں سے بھی یہی کہتی تھیں کہ وہ ہیرو سے شادی کرنا چاہتی تھیں لہٰذا اُن کی شادی ہیرو سے ہی ہو گئی ہے، اب وہ چاہتی ہیں کہ دانش تیمور پر دنیا کی ساری لڑکیاں مریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More