اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا تھا پھر ۔۔۔ وہ اداکارائیں جن کی پہلی شادی نہ چل سکی

ہماری ویب  |  Jan 28, 2021

شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جس کا کامیاب ہونا بہت خوش آئند بات ہوتی ہے لیکن اکثر کسی گھریلو معاملات اور دیگر پریشانیوں کی وجہ سے میاں بیوی اپنا یہ رشتہ برقرار نہیں رکھ پاتے اور پھر آخری آپشن طلاق کا رہ جاتا ہے۔

ایسا ہی شوبز انڈسٹری میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ کئی معروف اداکار اور اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتی ہیں مگر کچھ سالوں بعد ہی ان کی علیحدگی کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ جاتی ہیں۔

آج ہم ان کا ذکر کریں گے کہ وہ تین بھارتی اداکارائیں کونسی ہیں جن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور پھر دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں۔

1- شوئیتا تیواری

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور شو ہوسٹ شوئیتا تیواری بھی ان اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں جن کی ازدواجی زندگی کو دو بار نظر لگ چکی ہے۔ ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی’ سے گھر گھر میں پریرنا کے نام سے مشہور شوئیتا کو زندگی میں دو بار پیار ہوا۔ پہلے پیار راجا چودھری سے ہوا، دونوں کی شادی بھی ہوئی، لیکن بیٹی پلک کے ہونے کے بعد رشتے میں دراڑ آنے لگی اور دونوں نے طلاق لے لی۔ اس کے بعد پھر شوئیتا کو پھر پیار ہوا اور انہوں نے ابھنیو کوہلی سے شادی کی، لیکن رشتہ بھی ٹک نہ سکا اور دونوں الگ ہوگئے۔

اداکارہ شوئیتا تیواری کی پہلی شادی راجہ چودھری کے ساتھ سنہ 1998میں ہوئی تھی جو 2007 میں اختتام ہوئی اور طلاق کا سبب گھریلو تشدد تھا جو راجہ چوھدری ان پر کرتے تھے۔اداکارہ کئی انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں کہ راجہ چودھری کئی بار ان پر ہاتھ اٹھا چکے ہیں جس کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد اداکارہ شوئیتاکی ابھیناؤ کوہلی سے 2013 میں دوسری شادی ہوئی اور 2016 میں ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوئی۔

2- شردھا نگم

بھارتی ڈرامہ صنعت کی مشہور اداکارہ شردھا نگم کی پہلی شادی 2008 میں مقبول اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ ہوئی لیکن چند ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ پھر شردھا نگم نے دوسری شادی ماینک آنند سے سال 2012 میں کی۔

3-دیپیکا ککڑ

معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے متعدد ڈرامہ سیرلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی شادی رونق مہتا سے 2013 میں ہوئی جو صرف دو سال چل سکی۔ اس کے بعد دیپیکا ککڑ 2018 میں شعیب ابراہیم نامی شخص کے ساتھ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More