وزن کم کرنا سب کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی سلم اینڈ سمارٹ رہنا چاہتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ وزن کی زیادتی کی وجہ سے انسان بڑی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے لوگوں کی باتیں سننی پڑتی ہیں کہ
دیکھو کتنے موٹے ہوگئے ہو وزن بڑھ گیا ہے کم کرو وغیرہ وغیرہ۔۔۔
کچھ ایسا ہی حال اداکارہ شہناز گل کا تھا جنہوں نے اپنے مشہور ڈائیلاگ
'' میں کیا کروں مر جاؤں'' سے خوب شہرت حاصل کی۔ انہوں نے ایک پروگرام میں بتایا کہ:
''لاک ڈاؤن میں میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، لوگ مجھے باتیں سناتے تھے کہ یہ کیسی روٹین بنائی ہوئی ہے، کتنا کھاتی ہو، کپڑے پھنس رہے ہیں اپنا خیال کرو اور لاک ڈاؤن میں میرے پاس کرنے کو کچھ بھی نہیں تھا، ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں بھی وزن کم کرسکتی ہوں، اگر میں موٹی ہوں تو کیا ہوا مجھے سلم اینڈ سمارٹ بننے میں بھی وقت نہیں لگے گا، اور یہی وہ جذبہ تھا کہ جس کی وجہ سے 6 ماہ کے دوران 12 کلو وزن میں نے با آسانی گھٹا لیا۔''
شہناز نے ایسا کیا کیا کہ اتنی جلدی اتنا وزن کم کرلیا؟
٭ اداکارہ کہتی ہیں کہ: '' میں اپنے کھانے پینے پر بہت غور کرتی تھی، بھوک سے کم کھانا کھاتی، اگر مجھے دو روٹی کی بھوک لگتی تھی تو میں صرف ایک روٹی کھاتی تھی۔''
٭ پانی زیادہ سے زیادہ پیتی تھی۔
٭ کم مرچ مصالحے والے کھانوں کا انتخاب کرتی ہوں تاکہ وزن نہ بڑھے۔
٭ کھیرے اور سلاد ہر کھانے کے بعد کھاتی ہوں۔
٭ دن میں ایک کپ بلیک کافی لازمی پیتی ہوں۔