گھر کے ملازموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیئے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے ملازموں کا بہت خیال بھی رکھتے ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی دو ملازمائیں ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں اور حرا مانی کا نیا گانا '' سواری '' ٹی وی پر لگایا ہوا ہے، جس پر حرا ان سے اپنے گانے کے حوالے سے پوچھ رہی ہیں:
'' نزیرہ باجی۔۔۔ کیسا ہے گانا؟ ، جس پر ملازمہ کہتی ہیں اچھا ہے بہت اچھا ہے، ساتھ ہی دوسری ملازمہ سے حرا سوال کر رہی ہیں کہ '' کوثر کیسا گانا ہے؟ ''
جس پر وہ بھی ان کے گانے کی تعریف کر رہی ہیں۔
ان کی اس ویڈیو کو 15 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں جبکہ متعدد لوگوں نے ملازماؤں کے فرش پر بیٹھنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کمنٹ بھی کیا ہے کہ سردی میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھی ہوئی ہیں ان سے پوچھیں گی کہ کیسا لگا تو وہ یہی بولیں گی کہ اچھا ہے کیونکہ نوکری بھی پیاری ہے بہرحال زیادہ تر لوگوں نے حرا کے بات کرنے کے انداز کو بہت سراہا اور کہا کہ سب سے پیار محبت اور خلوص سے بات کرنی چاہیئے ملازموں کے ساتھ خوش اخلاقی انسان کا اچھا ظرف ہے۔